ندا ڈار کو بہترین کارکردگی پر پلئیر آف دا میچ کا ایوارڈ دیا گیا۔فائل فوٹو
ندا ڈار کو بہترین کارکردگی پر پلئیر آف دا میچ کا ایوارڈ دیا گیا۔فائل فوٹو

ٹی 20 سیریز۔پاکستان نے آئرلینڈ کو6وکٹوں سے شکست دیدی

لاہور: پاکستان اور آئر لینڈ ویمن کرکٹ ٹیموں کے درمیان کھیلی جانے والی ٹی 20 سیریزکے دوسرے میچ میں پاکستان نے آئرلینڈ کو شکست دیدی۔

بارش کے باعث دوسرا ٹی ٹوئنٹی میچ ایک گھنٹے تاخیر سے شروع ہوا، میچ کی ایک اننگز کو 17 اوورز تک محدود کر دیا گیا تھا۔

لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے جانے والے سیریز کے دوسرے میچ میں پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔ آئرلینڈ کی ویمن ٹیم نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 7 وکٹوں کے نقصان پر118 رنز بنائے۔ آئرش کھلاڑی ایمی ہنٹر نے 36 اور اورلا پرینڈرگسٹ نے 20 رنز کی اننگز کھیلی۔

پاکستان کی جانب سے ندا دار اورنشرا سندھو نے2،2وکٹیں لیں ،فاطمہ ثنا اورعمیمہ سہیل نے ایک ایک وکٹ لی۔

بارش کے باعث میچ کو 17 اوورز تک محدود کردیا گیا تھا۔ پاکستان ویمنز ٹیم نے چاروکٹوں کے نقصان پر ہدف 16 ویں اوور میں حاصل کرلیا۔ ندا ڈار کو بہترین کارکردگی پر پلئیر آف دا میچ کا ایوارڈ دیا گیا۔

پاکستان کی جانب سے جویریہ خان نے 35،منیبہ علی12،کپتان بسمہ معروف2،ندا دارنے28 رنز بنائے،عائشہ نسیم 25 اورعالیہ ریاض 11 رنز بنا کر ناٹ آئوٹ رہیں۔

سیریز کے پہلے میچ میں آئرلینڈ نے پاکستان کو شکست دی تھی۔ تین میچزکی سیریزاب ایک ایک سے برابر ہوگئی ہے۔