حملے کے بعد پولینڈ سمیت یورپ بھر میں ہائی الرٹ کردیا گیا ہے۔فائل فوٹو
حملے کے بعد پولینڈ سمیت یورپ بھر میں ہائی الرٹ کردیا گیا ہے۔فائل فوٹو

پولینڈ میں میزائل گرنے سے2 افراد ہلاک

وارسک:یوکرین کے قریب پولینڈ کے سرحدی علاقے پر میزائل گرنے کے نتیجے میں 2 افراد ہلاک ہوگئے۔

بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق پولینڈ پر ایک میزائل حملہ ہوا، جس میں 2 افراد کے ہلاک ہونے کی اطلاعات ہیں جبکہ حملے کے بعد پولینڈ سمیت یورپ بھر میں ہائی الرٹ کردیا گیا ہے

میزائل یوکرینی افواج نے فائر کیا۔امریکا

تین امریکی عہدے داروں نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پرغیر ملکی خبر رساں ایجنسی سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا ہے کہ ابتدائی جائزوں سے معلوم ہوتا ہے کہ پولینڈ کو نشانہ بنانے والا میزائل یوکرینی افواج نے فائر کیا۔

یہ میزائل یوکرین فوج نے روسی میزائل کو فضا میں ہی تباہ کرنے کے لیے داغا تھا تاہم ہدف کو لگنے کے بجائے میزائل پولینڈ میں جا گرا۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق امریکی صدر جو بائیڈن بھی پولینڈ کو نشانہ بنانے والے میزائل کا روس سے داغے جانے کا امکان رد کر چکے ہیں۔

روس کی تردید

دوسری جانب روسی وزارتِ دفاع نے یوکرین پولینڈ کی سرحد کے قریب اہداف پر کسی بھی حملے کی تردیدکی ہے۔

روسی وزارتِ دفاع کا اس حوالے سے کہنا تھا کہ پولینڈ میں مبینہ نقصان کی تصاویر کا روسی ہتھیاروں سےکوئی تعلق نہیں ہے۔

میزائل روسی ساختہ تھا: صدر پولینڈ

پولینڈ کے صدر نے کہا ہے کہ اس بات کا کوئی واضح ثبوت نہیں کہ پولینڈ کی زمین پر میزائل کس نے فائر کیا۔انہوں نے یہ بھی کہا ہے کہ پولینڈ پر داغا گیا یہ میزائل روسی ساختہ تھا.