اعظم سواتی نے مصدقہ ٹوئٹر اکاؤنٹ سے ریاستی اداروں کے خلاف مہم چلائی،فائل فوٹو
اعظم سواتی نے مصدقہ ٹوئٹر اکاؤنٹ سے ریاستی اداروں کے خلاف مہم چلائی،فائل فوٹو

اعظم سواتی کی اہلیہ کو غیر قانونی تعمیرات کرنے پر نوٹس جاری

اسلام آباد:پی ٹی آئی سینیٹر اعظم سواتی کی بیوی طاہرہ سواتی کوفارم میں غیرقانونی تعمیرات کرنے پر نوٹس جاری کردیا گیا ہے۔

کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) نے طاہرہ سواتی کوسات یوم میں آرچرڈ اسکیم میں اپنے فارم ہاؤس سے غیرقانونی تعمیرات گرانے کاحتمی نوٹس جاری کیا۔

مراسلہ میں کہا گیا ہے کہ طاہرہ سواتی غیر قانونی تعمیر کئے گئے بیسمنٹ فوری ختم کرائیں،مجموعی طور پر چار غیر قانونی تعمیرات کی سرکاری مراسلہ میں نشاندہی کی گئی ہے۔ غیر قانونی گراؤنڈ فلور، دوعدد بیسمنٹ اور گارڈ رومز سات یوم میں ختم نہ کئے گئے تو سی ڈی اے انفورسمنٹ جاکر مسمار کرائے گا،تین سال سے زائد عرصہ سے سی ڈی اے متعدد مرتبہ نوٹسز بھیج چکا مگر عملدرآمد نہ کیاگیا،پی ٹی آئی کے سینیٹر اعظم سواتی کی اہلیہ طاہرہ سواتی نے بلڈنگ کنٹرول ریگولیشنز کی خلاف ورزی کی۔

راسلہ میں اعظم سواتی کی اہلیہ کوکہاگیاہے کہ پھر نقصان کی وہ خودذمے دار ہونگی،سی ڈی اے کے شعبہ بلڈنگ کنٹرول سیل نے انیس نومبر 2018کو اس غیرقانونی تعمیرات کی رپورٹ بھیجی تھی۔