حکومتی کمیٹی نے فل سینسر بورڈ کو فلم کادوبارہ جائزہ لینے کی سفارش کی تھی۔فائل فوٹو
حکومتی کمیٹی نے فل سینسر بورڈ کو فلم کادوبارہ جائزہ لینے کی سفارش کی تھی۔فائل فوٹو

پاکستانی فلم”جوائےلینڈ”کی نمائش کی اجازت

اسلام آباد:عالمی سطح پر متعدد ایوارڈ یافتہ پاکستانی فلم”جوائےلینڈ” کو پاکستان کے سینسر بورڈ نے وزیراعظم کی ہدایت پر جائزہ لینے کے بعد فلم کے بعض حصے حذف کرنے کے بعد نمائش کی اجازت دیدی،فلم کل نمائش کیلیے پیش کی جائے گی۔

تفصیلات کے مطابق فلم "جوائےلینڈ” کی نمائش کے معاملے پر مرکزی فلم  سینسربورڈ کے  فل بورڈ کا اجلاس ہوا۔ اجلاس میں فل بورڈ نے فلم "جوائےلینڈ” کے بعض حصے حذف کرنے کے بعد نمائش کی اجازت دینے کا فیصلہ کرلیا۔

خیال رہے کہ سینسر بورڈ نے فلم کی نمائش پر پابندی لگا دی تھی، گزشتہ روز حکومتی کمیٹی نے فل سینسر بورڈ کو فلم کادوبارہ جائزہ لینے کی سفارش کی تھی،جس کے بعد کابینہ کمیٹی نے فلم کو دیکھا اور معاملہ فل بورڈ کے سپرد کر دیا تھا۔