عالمی دفاعی نمائش: بین الاقوامی مندوبین کی آمد کا سلسلہ جاری

کراچی (اسٹاف رپورٹر) کراچی میں عالمی دفاعی نمائش کے تیسرے روز بھی اہم شخصیات اور بین الاقوامی مندوبین کی آمد جاری رہی۔۔ شرکا نے پاکستانی پیش کردہ دفاعی مصنوعات میں خوب دلچسپی لی۔ہوا میں دشمن کو منہ توڑ جواب دینے والے پاک فضائیہ کے جے ایف تھنڈر طیارے نے آنے والوں کو خوب متاثر کیا۔پاکستان میں تیار ہونے والےمکمل بم پروف آرمڈ وہیکل حمزہ سکس بائے سکس ہو یاجدید ترین ابابیل سیریز کے ڈرون ، سب آنے والوں کی دلچسپی سمیٹ رہے ہیں۔ نمائش میں موجود الخالد ٹینک بھی نمایاں ہے۔ نمائش میں مقامی اور بین الاقوامی کمپنیوں کے مابین متعدد مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط کا سلسلہ بھی جاری رہا ۔نمائش میں وزیراعلیٰ سندھ مرادعلی شاہ بھی شریک ہوئے۔ مختلف اسٹالز کا جائزہ لیا۔ وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے آئیڈیا 2022 کے زیر اہتمام کراچی شو میں بطور مہمان خصوصی شرکت کی ۔ فضائی تقریب سی ویو نشان پاکستان پر منعقد کی گئی ہے، وزیراعلیٰ سندھ کو وائس چیف آف نیول اسٹاف وائس ایڈمرل فیصل رسول لودھی اور کمانڈر کوسٹ ریئر ایڈمرل راجا ربنواز نے استقبال کیا، پاک بحریہ کی ٹیموں نے وی آئی پی سکیورٹی پیشہ ورانہ تربیت کا مظاہرہ پیش کیا ، وزیراعلیٰ سندھ کو قومی پرچم پیش کیا گیا۔پاکستان نیوی میرینز کے ایس ایس جیز نے اینٹی ٹیرارزم کا مظاہرہ پیش کیا۔اسالٹ ٹیمز اور اسنائپرزعمارت میں چھپے دہشت گردوں کے خلاف آپریشن کیا۔ تقریب میں غیر ملکی وفود و فوجی افسران کی آمد کا سلسلہ بھی جاری رہا ۔