دہشت گردی کے خلاف جنگ لڑنے کیلیے اتحاد ضروری ہے، فائل فوٹو
دہشت گردی کے خلاف جنگ لڑنے کیلیے اتحاد ضروری ہے، فائل فوٹو

25 نومبر تک آرمی چیف کی تقرری کا عمل مکمل ہو جائے گا۔خواجہ آصف

اسلام آباد:وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہاکہ آرمی چیف کی تقرری کے حوالے سے طریقہ کار کاآغاز ہوگیا ہے ،تاحال سمری موصول نہیں ہوئی ، سمری وزارت دفاع سے آئندہ ایک دو روز میں بھجوا دی جائے گی ۔

نجی ٹی وی کے مطابق وزیر دفاع خواجہ آصف نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ سمری تاحال وزارت دفاع میں ہے،25 نومبر تک آرمی چیف کی تقرری کا عمل مکمل ہو جائے گا،ان کاکہناتھا کہ سمری میں 5 یا 6 نام ہوں گے ، ڈوزیئر بھی ان کے ساتھ ہی آئیں گے ۔

خواجہ آصف نے کہاکہ آرمی چیف کی تقرری سے متعلق ہم پرکوئی پریشر نہیں ، اتحادیوں کے ساتھ ہر سطح پر مشاورت ہو رہی ہے ،آرمی چیف کی تقرری کے عمل پر کوئی ڈیڈلاک نہیں، ،سمری آئے گی تو ناموں پر بحث ہو گی ، پاک فوج کی لیڈر شپ کو ناموں پر اعتماد میں لے کرفیصلہ ہوگا۔