فائل فوٹو
فائل فوٹو

آمدن سے زائد اثاثہ جات ریفرنس۔اسحٰق ڈار ودیگرکی بریت کا فیصلہ محفوظ

اسلام آباد کی احتساب عدالت نے آمدن سے زائد اثاثہ جات ریفرنس میں  وزیرِ خزانہ اسحٰق ڈاراورشریکِ ملزمان کی بریت کی درخواستوں پر فیصلہ محفوظ کرلیا۔

احتساب عدالت اسلام آباد کے جج محمد بشیر نے وزیرِ خزانہ اسحاق ڈار کے خلاف آمدن سے زائد اثاثہ جات کے ریفرنس کی سماعت کی۔ نیشنل بینک کے سبق صدر سعید احمد کے وکیل نے دلائل مکمل کرلیے۔

اسلام آباد کی احتساب عدالت کے جج محمد بشیر محفوظ کیا گیا فیصلہ کل سنائیں گے۔