سوات میں ہیڈ کانسٹیبل نے خود کشی کر لی

سوات(بیورورپورٹ) سوات کے علاقے سیدوشریف میں ایف آرپی پولیس کے ہیڈکانسٹیبل سہیل نے گھر میں گلے میں پھندا ڈال کر خودکشی کرلی ۔

ایس ایچ او تھانہ سیدوشریف اقبال نسیم کے مطابق متوفی اہلکار ایف آر پی لائن کبل میں ڈیوٹی پر تھا۔ لاش کو پوسٹ مارٹم کے لئے سیدوشریف اسپتال منتقل کردیا گیا ہے ۔ خودکشی کی وجوہات جاننے کے لئے پولیس نے انکوائری شروع کردی ہے۔
۔۔۔۔