مہنگائی کا جن بے قابو ہے، حکومت کو انتقامی کارروائیوں سے فرصت نہیں،فائل فوٹو
مہنگائی کا جن بے قابو ہے، حکومت کو انتقامی کارروائیوں سے فرصت نہیں،فائل فوٹو

شہباز شریف کو شرم الشیخ جا کربھی شرم نہیں آئی۔پرویزالٰہی

لاہور: وزیر اعلیٰ پنجاب چوہدری پرویزالٰہی نے کہا ہے کہ شہباز شریف نے شرم الشیخ جا کر بھی مانگنا شروع کردیا ہمیں ڈر تھا کہیں واپسی کا ٹکٹ ہی نہ مانگ لے۔

جہانیاں  میں جلسے سے خطاب میں پرویز الٰہی نے وزیراعظم پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ شہباز شریف کو تو مانگنا بھی نہیں آتا، وہ باہر جا کر ہمارے ملک کو بدنام کرتا ہے ۔

انہوں نے کہا کہ وزیراعظم شہباز شریف کو شرم الشیخ جاکر بھی شرم نہیں آئی اور وہاں پربھی مانگنا شروع کردیا، ہمیں تو ڈرتھا کہ کہیں شہباز شریف واپسی کی ٹکٹ ہی نہ مانگ لے ۔