کراچی ؛ جماعت نہم سائنس گروپ کے نتائج کا اعلان

کراچی (اُمت نیوز)ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی کے چیئرمین سید شرف علی شاہ نے (SSC-Part I)جماعت نہم سائنس گروپ کے سالانہ امتحانات برائے سال 2022 کے نتائج کا اعلان کر دیا ہے۔ اس موقع پر ناظم امتحانات عمران طارق اور رزلٹ کمیٹی کے ممبران بھی موجود تھے۔ چیئرمین بورڈ سید شرف علی شاہ نے کہا کہ طلباء وطالبات یہ نتائج بورڈ کی ویب سائٹ www.bsek.edu.pk پر اور ایس ایم ایس سروس bsekلکھ کر اسپیس دیں اور اپنا رول نمبر لکھ کر 8583 پر بھیج کر نتائج دیکھ سکتے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق سائنس گروپ میں 159969 طلباء و طالبات رجسٹر ڈ ہوئے جن میں سے 157923طلباء وطالبات امتحانات میں شریک ہوئے،امتحانات میں شامل ہونے والوں میں 83906 طلباء اور74017 طالبات شریک ہوئیں، غیر حاضر طلباء و طالبات کی تعداد 2046 رہی۔ تمام پرچوں میں کامیاب طلباء و طالبات کی تعداد127638رہی اور کامیابی کا تناسب 80.82 فیصد رہا۔ اسی طرح6پرچوں میں 16296۔5 پرچوں میں 5733۔4 پرچوں میں 3917۔ 3 پرچوں میں 1393۔ 2پرچوں میں 684 اور 1ایک پرچہ میں 870طلباء و طالبات کامیاب قرار پائے۔