پی ٹی آئی کے لوگوں نےعمران خان کو فوج سےلڑوایا،وزیراعظم آزاد کشمیر

اسلام آباد (اُمت نیوز)وزیر اعظم آزاد جموں و کشمیر سردار تنویر الیاس خان کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان کا سابق آرمی چیف جنرل ریٹائرڈ قمر جاوید باجوہ پر ڈبل گیم کا الزام حقیقت کے خلاف ہے۔
نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے سردار تنویر الیاس نے کہا کہ پی ٹی آئی کے لوگوں نے جنرل باجوہ کے خلاف غلط زبان استعمال کرکے ان کے ساتھ زیادتی کی۔
سردار تنویر الیاس نے کہا کہ پی ٹی آئی کے اندر کے لوگوں نے عمران خان کو فوج سے لڑوایا۔
انہوں نے کہا کہ پارٹی کے اندر لوگوں کی پارٹی قیادت پر نظر ہے، پارٹی کے خلاف اخباروں کی شہ سرخیوں کیلئے فوج اور پارٹی کو نقصان پہنچا رہے ہیں۔
سردار تنویر الیاس کا خصوصی انٹرویو آج رات جرگہ میں 10 بج کر 5 منٹ پر نشر کیا جائے گا۔