رضوانہ کو اس حال میں پہنچانے والوں کو قانون کے مطابق سخت سزا ملنی چاہیے۔ فائل فوٹو
رضوانہ کو اس حال میں پہنچانے والوں کو قانون کے مطابق سخت سزا ملنی چاہیے۔ فائل فوٹو

نون لیگ نے لنگر خانے نہیں،کارخانے لگائے۔مریم اورنگزیب

راولپنڈی:وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب کاکہناہے کہ نوازشریف کے دور میں مہنگائی کی شرح 2.3 فیصد تھی ، عوام کا اجتماع اس بات کا ثبوت ہے کہ شیر آ رہا ہے۔

نجی ٹی وی کے مطابق راولپنڈی میں ن لیگ کے ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے مریم اورنگزیب نے کہاکہ ن لیگ نے ملک میں کارخانے لگائے، لنگر خانے نہیں ،سازشی، نااہل امپائرکی انگلی اٹھنے کا انتظارکرتا رہا،نوازشریف نے ملک کو موٹرویز بنا کردیں۔

مریم اورنگزیب نے کہاکہ 8 سال تک فارن فنڈنگ کیس کا جواب نہیں دیا،4 سال مسلط رہنے کے بعد عمران خان کہتے ہیں بااختیار نہیں تھا،ان کاکہناتھا کہ نوازشریف نے پنجاب کو آباد، تحریک انصاف نے برباد کیا،نوازشریف کے دور میں لوگوں کے پاس روزگار تھا، لنگر خانے نہیں، نوازشریف نوجوانوں کو روزگار دینے کیلیے سی پیک لارہاتھا۔

وفاقی وزیر اطلاعات نے کہاکہ آپ کی سیاسی دہشتگرد ہو،سوال پوچھیں تو ان کی سانس بند ہو جاتی ہے،آپ نے چوری نہیں کی تو جواب دیں،نوازشریف اپنی بیٹی کا ہاتھ پکڑ کر ہر روز پیشی کیلیے آتا تھا۔

انہوں نے کہاکہ رانا ثنا اللہ کے سیل میں چیونٹیاں چھوڑی گئیں،ڈیلی میل کے صحافی کو وزیراعظم ہاﺅس میں بٹھا کر خبر لگوائی گئی ۔