اعظم سواتی کو پوتے پوتیوں کے سامنے تشدد کا نشانہ بنایاگیا۔فائل فوٹو
اعظم سواتی کو پوتے پوتیوں کے سامنے تشدد کا نشانہ بنایاگیا۔فائل فوٹو

اعظم سواتی کوگھسیٹنے کا سلسلہ جاری ہے ۔عمران خان

تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہاہے کہ اعظم سواتی کو ایک سے دوسرے صوبے میں گھسیٹنے کا سلسلہ جاری ہے ۔

نجی ٹی وی کے مطابق چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے کہاکہ معاشی تباہی جاننے کیلیے محض دو واقعات ہی کافی ہیں75 سالہ سینیٹر اعظم سواتی کو زیرحراست تشدد کا نشانہ بنایاگیا،سینیٹر اعظم سواتی کو پوتے پوتیوں کے سامنے تشدد کا نشانہ بنایاگیا.

ان کاکہناتھا کہ ایک حصے کو گرا کر ان کے گھر پر جبراًتالے لگائے گئے،قوانین کو مکمل طور پر نظرانداز کیا جارہاہے،دوجنوں مقدمات کے ذریعے اعظم سواتی کو گھسیٹنے کا سلسلہ جاری ہے ۔