جامعہ کراچی داخلہ

جامعہ کراچی ، مخصوص نشستوں پر داخلہ فارم جمع کرانے کی تاریخ کا اعلان

کراچی(اُمت نیوز)جامعہ کراچی نے مخصوص نشستوں پر داخلوں کے لئے فارم جمع کرانے کی تاریخ کا اعلان کردیا ۔ انچارج ڈائریکٹوریٹ آف ایڈمیشنز جامعہ کراچی ڈاکٹر صائمہ اختر کے مطابق تعلیمی سال 2023 ء کے لئے مخصوص نشستوں (Reserved Seats)پر داخلوں کے لئے فارم 21 دسمبر2022 ء تک جمع کرائے جاسکتے ہیں۔

 

مخصوص نشستوں میں اسپورٹس،کراچی یونیورسٹی ایمپلائز،معذورافراد(اسپیشل پرسنز)،آرمڈ فورسز،وکلا کے بچے،فاٹا،شمالی علاقہ جات وآزاد جموں کشمیر،اندرون سندھ اور بلوچستان کی نشستیں شامل ہیں۔طلبہ تمام معلومات بمعہ آن لائن داخلہ فارم،فیس واؤچر اور پراسپیکٹس کے حصول کے لئے www.uokadmission.edu.pk پررابطہ کرسکتے ہیں،جہاں تمام معلومات موجودہیں۔

 

داخلہ فارم کی پروسیسنگ فیس 2000 روپے کا واؤچر جمع کرانے کے بعد آن لائن داخلہ فارم جمع کرایا جاسکتا ہے۔واضح رہے کہ ایسے شعبہ جات جہاں داخلہ ٹیسٹ کا اطلاق ہوتاہے،ان شعبہ جات کا انتخاب صرف وہ ہی طلبہ کرسکتے ہیں جنہوں نے داخلہ ٹیسٹ والے شعبہ جات کا فارم جمع کرایا ہے اور داخلہ ٹیسٹ میں بھی شرکت کی ہے۔ داخلے پالیسی کے مطابق دیئے جائیں گے۔