سندھ ہائیکورٹ نے دودھ فروشوں کو نوٹسز جاری کردیئے

کراچی: سندھ ہائیکورٹ  دودھ کی قیمتوں میں من مانے اضافے سے متعلق درخواستوں کی سماعت ہوئی جس میں حکومت سندھ نے درخواست کی جواب جعع کرادیا۔

سندھ ہائکورٹ نے سماعت کے دوران عدم حاضری پربرہمی کا اظہار کرتے ہوئے دودھ فروشوں کو نوٹسز جاری کردیئے۔ ڈائریکتڑ جنرل بیورو آف سپلائی اینڈ پرایسز کی تقرری کا نوٹسز فیکیشن پیش کردیا گیا جے کے مطابق ڈی جی کو اختیار ہوگا صوبے میں بنیادی ضروریات  کی قیمتوں کی طے کرے ۔

عدالت نے ریٹلز، دودھ فروشوں سمیت درخواست گزاروں کی عدم حاضری پر برہمی کا اظہار کے ساتھ ہی عدالت نے کہا کہ درخواست گزار پیش نہیں ہوئے انہیں فہرست سے نکال دیا جائے۔

عدالت کی جانب سے دودھ فروشوں اور دیگر کو ازسرنو نوٹس جاری کریئے جبکہ اسسٹنٹ جنرل نے اپنے دلائل میں کہا کہ درخواست ناقابل سماعت ہے۔

عدالت نے آئندہ سماعت پر درخواست قابل سماعت ہونے پر دلائل طلب کرلئے۔ درخواست میں کہا گیا ہے کہ کمشنر کراچی کو دودھ کی قیمتوں کے تعین کا اختیار نہیں ہے۔