وزیرستان میں خودکش حملہ

شمالی وزیرستان میں خودکش حملہ، شہری جاں بحق ،14 زخمی

شمالی وزیرستان(اُمت نیوز)شمالی وزیرستان کے علاقے میرانشاہ میں خودکش حملے میں ایک شہری جاں بحق اور سکیورٹی فورسز کے اہلکاروں سمیت 14 افراد زخمی ہوگئے۔
شمالی وزیرستان کے ہیڈکوارٹر میرانشاہ کے بازار میں موٹر سائیکل سوار خود کش حملہ آور نے خود کو سکیورٹی فورسز کی گاڑی سے ٹکرادیا۔

وزیرستان میں خودکش حملہ

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر فرحان خان کے مطابق میرانشاہ بازار میں ملک حاجی نور الدین شہید چوک میں سکیورٹی فورسز پر خودکش حملے میں ایک شہری شہید اور سکیورٹی فورسز کے اہلکاروں سمیت 14 افراد زخمی ہوئے۔

زخمیوں کو ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر اسپتال میرانشاہ منتقل کر دیا گیا ہے، واقعے کے بعد سیکیورٹی فورسز نے علاقےکو گھیرے میں لےکر سرچ آپریشن شروع کر دیا۔