سیکیورٹی قوانین میں نرمی

برطانیہ کے تمام ہوائی اڈوں پر سیکیورٹی قوانین میں نرمی کا منصوبہ

برطانیہ(اُمت نیوز)برطانیہ کے تمام ہوائی اڈوں پر سیکیورٹی قوانین میں نرمی کا منصوبہ ہے۔
لندن سے برطانوی محکمہ ٹرانسپورٹ کے مطابق ہوائی اڈوں پر مائع اور پرفیومری کی 100 ملی لٹر کی پابندی ختم کی جا رہی ہے۔
محکمہ ٹرانسپورٹ نے مزید بتایا کہ لیپ ٹاپ کو الگ سیکیورٹی چیک سے مستثنیٰ قرار دیا جا رہا ہے۔ مسافروں کو دو لٹر تک مائع اشیا ساتھ لے جانے کی سہولت ہوگی۔
محکمہ ٹرانسپورٹ کے مطابق سیکیورٹی چیک پوائنٹس پر ہینڈ بیگ سے ٹیبلٹس اور لیپ ٹاپ کو ہٹانے کی بھی ضرورت نہیں ہوگی۔ تمام ہوائی اڈوں پر سیکیورٹی چیک کی نئی اور جدید مشینیں نصب کی جا رہی ہیں۔
سیکریٹری ٹرانسپورٹ کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ ہوائی اڈوں پر سیکیورٹی کی نرمی کا اطلاق 2024 میں ہوجائے گا۔ موجودہ قوانین دہشت گردی کے خاتمے کے لیے 2006 میں عائد کیے گئے تھے۔