ریلیف پیکج

وزیراعظم شہباز شریف کا عوام کو بڑا ریلیف پیکج دینے کا فیصلہ

اسلام آباد(اُمت نیوز)وزیراعظم شہباز شریف نے عوام کو بڑا ریلیف پیکیج دینے کا فیصلہ کرلیاہے۔
ذرائع کے مطابق وزیراعظم نے مہنگائی کی حالیہ صورتحال کے پیش نظر عوام کے لیے خصوصی پیکیج تیار کرنے کی ہدایت دے دی ہے۔
ایک بیان میں وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ عوام کو سابقہ حکومت نے مہنگائی کی چکی میں پیسا، ہم نے انہیں ریلیف دینا ہے۔
ذرائع کے مطابق وزیراعظم نے نوجوانوں کےلیے بھی خصوصی پیکیج تیار کرنے کی ہدایت کی۔
ذرائع کے مطابق شہباز شریف نے نوجوانوں کو روزگار فراہم کرنے کے حوالے سے پیکیج کی تیاری کےلیے وزارتوں کو ٹاسک دے دیا۔