6 ایم پی ایز تو دور کی بات ایک بھی نہیں توڑ سکتے، حسین الہٰی

لاہور(اُمت نیوز)پاکستان مسلم لیگ (ق) کے رہنما حسین الہٰی کا کہنا ہے کہ پی ڈی ایم کی ق لیگ کے ایم پی ایز کے حوالے سے جھوٹی خبریں کسی کو بےوقوف نہیں بنا سکتی، وہ 6 ایم پی ایز کی بات کرتے ہیں، ایک بھی نہیں توڑ سکتے۔
اپنے بیان میں حسین الہٰی نے کہا کہ ق لیگ کے تمام 10 ایم پی ایز نے عمران خان اور پرویز الہٰی کی مکمل حمایت کی یقین دہانی کروائی ہے۔

حسین الہٰی نے کہا کہ آج کی پارلیمانی پارٹی کے اجلاس میں تمام 10 ایم پی ایز نے حمایت کی یقین دہانی کروائی۔