مقبوضہ بیت المقدس(امت نیوز)اسرائیلی فورسز نے مقبوضہ مغربی کنارے میں 23 سالہ نوجوان کو گولی مار کر شہید اور پانچ کو زخمی کر دیا۔
شہید احمد درغمہ کا تعلق قصبے طوباس سے تھا اور وہ قصبے کی مقامی فٹ بال ٹیم کے کھلاڑی تھے اسرائیل نے الزام لگایا کہ احمد درغمہ سیکورٹی فورسز سے جھڑپ میں شہید ہوئے
رواں سال مغربی کنارے اور مشرقی بیت المقدس میں اسرائیلی فورسز کے ہاتھوں تقریباً 150 فلسطینی شہید ہوچکے ہیں۔
اسرائیلی ترجمان کا دعویٰ ہے کہ مختلف واقعات میں شہید ہونے والے زیادہ تر فلسطینی عسکریت پسند تھے لیکن سکیورٹی فورسز پر پتھراؤ کرنے والے نوجوان اور کچھ ایسے لوگ بھی مارے گئے جو ان کارروائیوں میں ملوث نہیں تھے۔
Tags latest news latest urdu news taza tareen urdu khabren urdu news فلسطینی نوجوان شہید