امریکا میں موسم سرما کا بدترین طوفان، 50 ہلاک

امریکا (اُمت نیوز)نیویارک کے مغربی علاقے میں بدترین طوفان کے باعث حادثات میں 50 افراد زندگی کی بازی ہار گئے۔
طوفان کے باعث جمعے سے اب تک 15 ہزار سے زائد پروازیں منسوخ ہوچکی ہیں۔
ہزاروں شہریوں تک بجلی کی فراہمی بحال نہیں ہوسکی۔گاڑیاں برف میں دھنس چکی ہیں۔نیویارک کے مغربی علاقے میں 43انچ تک برف پڑھ چکی ہے۔
شہر بفیلو کا انٹرنیشنل ائیرپورٹ بھی موسم سرماکے بدترین طوفان کے باعث منگل تک بند کر دیا گیا ہے، شہریوں کے لیے سفری پابندی پیرتک برقرار جائے گی۔
حکام کا کہنا ہے کہبفیلو میں8 فٹ تک برف پڑنے سے 25ہلاکتیں ہو چکی ہیں،ہلاکتیں مزید بڑھ سکتی ہیں۔اس سے قبل 1977 میں برفانی طوفان سے 30 ہلاکتیں ہوئی تھیں۔
محکمہ موسمیات کے مطابق برف باری کا یہ سلسلہ منگل تک جاری رہنے کی امکان ہے۔