ان میں ایپل، سام سنگ، ہواوے، سونی، زیڈ ٹی ای، لیونو اور دیگر شامل ہیں۔فائل فوٹو
ان میں ایپل، سام سنگ، ہواوے، سونی، زیڈ ٹی ای، لیونو اور دیگر شامل ہیں۔فائل فوٹو

’’چار دن بعد واٹس ایپ کئی اسمارٹ فونز پر نہیں چلے گا‘‘

میٹا آئے دن نئے فیچرز متعارف کرا رہا ہے جس کے نتیجے میں نئے فیچرز کے سبب واٹس ایپ ایپ کئی پرانے اسمارٹ فونز پر نہیں چلے گا۔ ان میں ایپل اور سام سنگ جیسی بڑی کمپنیوں کے فونز بھی شامل ہیں۔

واٹس ایپ نے چند ماہ پہلے اعلان کیا تھا کہ مختلف فونز پر یہ ایپ 31 دسمبرکے بعد استعمال نہیں ہو پائے گی۔ یہ ڈیڈ لائن اب محض چار دن دور ہے۔

جن کمپنیوں کے پرانے اسمارٹ فونز پر واٹس ایپ نہیں چلے گی ان میں ایپل، سام سنگ، ہواوے، سونی، زیڈ ٹی ای، لیونو اور دیگر شامل ہیں۔