کراچی ٹیسٹ: نیوزی لینڈ نے بغیر وکٹ گنوائے 219 رنز بنالیے

 کراچی: نیوزی لینڈ نے پاکستان کے خلاف سیریز کے پہلے ٹیسٹ میچ کے تیسرے روز ایک وکٹ کے نقصان پر 219 رنز بنالیے۔ نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں کھیلے جارہے سیریز کے پہلے ٹیسٹ میچ میں نیوزی لینڈ کے خلاف پاکستان ٹیم پہلی اننگز میں 438 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی تھی جبکہ کیویز نے پہلے روز کھیل کے اختتام تک بغیر کسی نقصان 165 رنز بنالیے تھے۔

نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں کھیلے جارہے سیریز کے پہلے ٹیسٹ میچ میں نیوزی لینڈ کے خلاف پاکستان ٹیم پہلی اننگز میں 438 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی تھی جبکہ کیویز نے پہلے روز کھیل کے اختتام تک بغیر کسی نقصان 165 رنز بنالیے تھے۔

مہمان ٹیم کے اوپنرز بلے بازوں نے شاندار آغاز کیا۔ ٹام لیتھم 78 اور ڈیون کونوے 82 رنز بنا کر وکٹ پر موجود ہیں۔ قومی ٹیم کی جانب سے فاسٹ اور اسپن بولرز نے وکٹ لینے کی کوشش کی تاہم کامیابی نہیں مل سکی۔

قبل ازیں، پاکستان نے 317 رنز پانچ وکٹوں کے نقصان پر بقیہ اننگز کا آغاز کیا لیکن کپتان بابراعظم دوسرے روز پہلے اوور کی چوتھی گیند پر ٹم ساوتھی کے ہاتھوں آؤٹ ہوگئے۔ انہوں نے 161 رنز کی اننگز کھیلی۔