فلسطین پر اسرائیلی قبضے کیخلاف اقوام متحدہ میں قرارداد منظور

پاکستان، یو اے ای ، روس ، چین اور دیگرمسلمان ملکوں نے قرار داد کے حق میں ووٹ دیا ہے۔

 

نیویارک(اُمت نیوز)فلسطینی علاقوں پر اسرائیلی قبضے کے خلاف اقوام متحدہ میں قرارداد کثر ت رائے سے منظور کرلی گئی ہے۔
فلسطینی میڈیا کے مطابق پاکستان، یو اے ای ، روس ، چین اور دیگرمسلمان ملکوں نے قرار داد کے حق میں ووٹ دیا ہے۔
87 ووٹ قرار کے حق  میں جبکہ26ووٹ مخالفت میں پڑے ہیںجبکہ 53 ممالک نے ووٹ کاسٹ ہی نہیں کیا۔

 

فلسطین پر اسرائیلی قبضے کے خلاف قرارداد، بڑے ممالک کی مخالفت

اسرائیل، امریکا، برطانیہ اور دیگر یورپی ممالک نے قرار داد کی مخالفت میں ووٹ دیا۔
قرارداد میں عالمی عدالت انصاف سے فلسطینی علاقوں پر اسرائیلی قبضے کے قانونی نتائج پر رائے دینے کے لیے کہا گیا ہے
واضح رہے کہ اسرائیل نے بیت المقدس پر 1967 کی عرب اسرائیل جنگ میں قبضہ کیا تھا۔

 

مزید خبریں