کوئٹہ میں 20 کلو آٹا مزید 200 روپے مہنگا

کوئٹہ (اُمت نیوز)کوئٹہ میں 20 کلو آٹے کے تھیلے کی قیمت بڑھا دی گئی ہے۔ نئی قیمت کے مطابق آٹا مزید 200 روپے مہنگا کردیا گیا ہے
بلوچستان میں گندم کابحران بھی شدت اختیار کر گیاہے۔صرف 10 ہزار بوریوں کا اسٹک موجود ہے۔
گندم بحران کی وجہ سے صوبے میں شہریوں اور آٹا ملز مالکان کو پریشانی کا سامنا ہے،
ملز مالکان کا مؤقف ہے کہ کوئٹہ کی 18 ملوں کو یومیہ 25 ہزار گندم بوری کی ضرورت ہے، حکومت 9 سے 10 لاکھ گندم بوری کا فوری بندوبست کرے۔
ملز مالکان کے مطابق چند دن میں گندم دستیاب نہ ہوئی تو مارکیٹ میں آٹا ملنا مشکل ہو جائے گا۔
دوسری جانب محکمہ خوراک کے حکام کا کہنا ہے کہ دیگر صوبوں سے گندم کی نقل و حمل بند ہونے سے قلت کا سامنا ہے۔