وفاقی کابینہ نے ادویات کی قیمتوں میں 30 فی صد کمی کی منظوری دیدی

وفاقی کابینہ نے 20 ادویات کی قیمتوں میں کمی کی منظوری دے دی۔ زیادہ ترادویات کی قیمتوں میں 30 فیصد کمی ہوئی ہے۔

 

اسلام آباد: وفاقی کابینہ نے ادویات کی قیمتوں میں 30 فیصد تک کمی کی منظوری دے دی۔

ترجمان وزارت صحت کے بیان کے مطابق وفاقی کابینہ نے 20 ادویات کی قیمتوں میں کمی کی منظوری دے دی۔ زیادہ ترادویات کی قیمتوں میں 30 فیصد کمی ہوئی ہے۔

کابینہ نے 54 نئی ادویات کی قیمتیں فکس کرنے کی بھی منظوری دی،نئی ادویات کینسراور مختلف بیماریوں میں استعمال ہوں گی ۔

نجی ٹی وی کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس ہوا،وفاقی کابینہ نے 20 ادویات کی نرخوں میں کمی کی منظوری دے دی ان میں ،بلڈپریشر، کینسراور آنکھوں کی بیماریوں کی دوائیں شامل ہیں۔

 

وفاقی وزیر صحت عبدالقادر پٹیل نے کہا کہ بلڈ پریشر، کینسر اور آنکھوں کی بیماریوں میں استعمال ہونے والی دوائوں کی قیمتوں میں کمی کی گئی ہے۔ مختلف بیماریوں میں استعمال ہونے والی دوائوں کی قیمت میں کمی لوگوں کو ریلیف فراہم کرنے کی جانب ایک اور قدم ہے۔

انہوں نے کہا کہ ڈریپ میں میرث اور شفافیت کے نظام کو فروغ دینے کیلئے پر عزم ہیں۔عوام کی  فلاح وبہبود کیلیے معیاری ادویات کی بلاتعطل فراہمی کو یقینی بنانا ہماری اولین ترجیح ہے۔