سستا سرکاری آٹا بیچنے والوں پر فائرنگ،2 افراد زخمی

کراچی:ملیر میں نیشنل ہائی وے پر سرکاری نرخوں پر سستا آٹا بیچنے والے 2 افراد ڈکیتی کے دوران مزاحمت پر ڈاکوؤں کی فائرنگ سے زخمی ہو گئے۔

واقعہ بھینس کالونی موڑ کے قریب پیش آیا۔پولیس کا کہنا ہے کہ موٹر سائیکل سوار مسلح ملزمان نے آٹا بیچنے والوں سے مبینہ طور پر لوٹ مارکی اور مزاحمت کرنے پر فائرنگ کردی۔

ملزمان کی فائرنگ سے 2 افراد 30 سالہ دین محمد ولد میرعلی اور 30 سالہ حسنین ولد پاک علی زخمی ہو گئے جبکہ ملزمان باآسانی فرار ہو گئے۔زخمیوں کوایدھی ایمبولینس کے ذریعے جناح اسپتال منتقل کر دیا گیا ۔