درخواست فواد چوہدری کی جانب سے جمع کروائی گئی۔فائل فوٹو
درخواست فواد چوہدری کی جانب سے جمع کروائی گئی۔فائل فوٹو

مسلم لیگ ن کی کمان عملا” مریم نواز کے حوالے

اسلام آباد (نمائندہ خصوصی )مریم نواز کو سینئر نائب صدر اور چیف آرگنائزر کا عہدہ دے کر نواز شریف نے پارٹی رہنماوں کو یہ پیغام دے دیا ہے کہ نواز لیگ کی کمان  اب عملا” ان کے حوالے کر دی گئی ہے، پارٹی کو اب شہباز شریف نہیں بلکہ مریم نواز چلائیں گی ۔چیف آرگنائزر کے طور پر وہ پارٹی میں کسی بھی قسم کی تبدیلی یا تنظیم نو کی مجاز ہوں گی۔
اس طرح نواز شریف کے بعد مسلم لیگ نون میں عملی طور پر مریم نواز سب سے طاقتور پوزیشن میں آگئی ہیں۔سیاسی مبصرین کے مطابق مسلم لیگ نون کی 30 سالہ تاریخ میں ایسا پہلی بار ہوا ہے کہ کسی خاتون کو پارٹی کا چیف آرگنائزر بنایا گیا ہے جبکہ سینئر نائب صدر کے عہدے پر پہنچنے والی بھی وہ پہلی خاتون ہیں۔
پہلے مریم نواز مسلم لیگ نون کے مولانایونس دور میں سے ایک تھی۔ مریم کے سینئر نائب صدر بننے سے پہلے اس عہدے پر چار لوگ موجود تھے جن میں شاہد خاقان عباسی ،پیرصابرشاہ، سردار یعقوب ناصر اور سرتاج عزیز شامل ہیں جو چاروں صوبوں کی نمائندگی کرتے ہیں کے صدر کے عہدے پر فائز شہباز شریف وزیر اعظم بننے کے بعد ویسے بھی پارٹی امور پر توجہ دینے سے قاصر ہیں۔
کہنا ہے کہ مریم نواز کو پارٹی کی کمان دینے کے لئے پہلی بار چیف آرگنائزر کا عہدہ تخلیق کیا گیا ہے۔ اس طرح کارکنوں اور رہنماؤں کے سر پر یہ پیغام دے دیا گیا ہے کہ پارٹی کو مریم نواز ہی چلائیں گی۔
یہ امر قابل ذکر ہے کہ پچھلے چند ماہ سے مریم نواز لندن میں مقیم ہیں اور انہوں نے اپنی سیاسی سرگرمیاں محدود کر رکھی ہیں۔ تاہم ذرائع کا کہنا ہے کہ پارٹی میں طاقتور پوزیشن حاصل کرنے کے بعد اب مریم نواز سرگرم کردار ادا کریں گی اور مسلم لیگ نون کی اسٹریٹ پاور کو بحال کریں گی تاکہ آنے والے الیکشن میں مہم کی قیادت کے لیے میاں نواز شریف کی وطن واپسی کی راہ ہموار ہو سکے۔