اعتماد کے ووٹ کے بعد پارٹی فیصلے کے مطابق آئندہ اقدام ہوں گے۔فائل فوٹو
اعتماد کے ووٹ کے بعد پارٹی فیصلے کے مطابق آئندہ اقدام ہوں گے۔فائل فوٹو

عمران خان نے پارٹی چئیرمین شپ سے ہٹانے کا الیکشن کمیشن نوٹس چیلنج کر دیا

لاہور:تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کیخلاف الیکشن کمیشن کی کارروائی لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کر دی گئی۔

نجی ٹی وی کے مطابق درخواست میں الیکشن کمیشن کو فریق بنایاگیا ہے ،درخواست میں موقف اختیار کیاگیاہے کہ الیکشن کمیشن نے چیئرمین پی ٹی آئی کو عہدے سے ہٹانے کیلیے غیرقانونی نوٹس جاری کیا،الیکشن کمیشن اختیارات سے تجاوزکر رہا ہے ۔

درخواست میں مزید کہاگیاہے کہ الیکشن کمیشن نے 7 دسمبر 2022 کو خلاف قانون کارروائی کاآغاز کیا،عمران خان نے الیکشن کمیشن میں اپنے مکمل اثاثے ظاہر کر رکھے ہیں ۔

Lahore high court

این اے 95 میں نااہلی کے بعد عمران خان چئیرمین شپ سے ہٹانےکی کارروائی شروع کی گئی

درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ این اے 95 میں نااہلی کے بعد پارٹی چیئرمین شپ سے ہٹانےکی کارروائی شروع کی گئی، الیکشن کمیشن نےمبینہ طور پر غلط بیان جمع کرانے پر نوٹس جاری کیا، الیکشن کمیشن دائرہ اختیار سے تجاوز کرکےالیکشن ٹربیونل کا اختیار استعمال نہیں کر سکتا۔

عمران خان کو نااہل کہنا بلاجواز اور غیر قانونی ہے۔ جواب

عمران خان کی جانب سے دائر درخواست میں کہا گیا ہے کہ عمران خان کو نااہل کہنا بلاجواز اور غیر قانونی ہے، عمران خان کو پاکستان کی سیاست سے دور رکھنے کے لیے نوٹس جاری کیا گیا۔

درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ آرٹیکل 62 ون ایف کے تحت عمران خان کو کہیں بھی جھوٹا قرار نہیں دیا گیا، الیکشن کمیشن کا نوٹس غیر قانونی قرار دے کر کالعدم کیا جائے۔

درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ حتمی فیصلے تک الیکشن کمیشن کو عمران خان کے خلاف کارروائی سے روکا جائے، درخواست کےحتمی فیصلے تک الیکشن کمیشن کا نوٹس بھی معطل کیا جائے۔