رحیم یارخان میں پراسرار بیماری سے 12 افراد جاں بحق
تمام جاں بحق افراد کا تعلق ایک ہی خاندان سے ہے،ترجمان شیخ رشید ہسپتال
January 4, 2023 · قومی
گھر کے باہر سے ملنے والی لاشیں ایک ہی خاندان کی ہیں۔ فائل فوٹو
رحیم یارخان: رکن پور میں پراسرار بیماری کے باعث 12 افراد جاں بحق ہو گئے، مکینوں میں تشویش کی لہر دوڑ گئ ۔
نجی ٹی وی کے مطابق ترجمان شیخ رشید ہسپتال کاکہناہے کہ تمام جاں بحق افراد کا تعلق ایک ہی خاندان سے ہے،ترجمان کا کہناتھا کہ 3 افراد کو بخار میں مبتلا ہونے پر ہسپتال منتقل کیا گیا تھا جن کی موت ہو گئی ۔
ادھر محکمہ صحت کاکہناہے کہ ٹیموں نے متاثرہ گھر سے افراد کے خون کے نمونے لیے ہیں ،رپورٹ آنے پر موت کی وجہ بیان کی جا سکتی ہے ، محکمہ صحت کاکہناہے کہ گھر کے دیگر متاثرہ افراد مختلف ہسپتال میں زیرعلاج ہیں ۔