افغانستان (اُمت نیوز) طالبان حکومت اور چین کے درمیان پہلا بین الاقوامی معاہدہ طے کرلیا گیا ہے۔
معاہدے پر دستخط کی تقریب میں مُلا عبدالغنی برادر نے کہا کہ اس سے افغانستان کی معیشت مضبوط ہوگی اور تیل پر خود انحصاری میں اضافہ ہوگا۔
طالبا ن ترجمان کا کہنا ہے کہ یہ معاہدہ چین کی تیل او رگیس کمپنی کے ساتھ 25 سال کیلئے کیا گیا ہے۔
طالبان حکومت اور چین معاہدہ: افغانستان میں پندرہ کروڑ ڈالر سے سرمایہ کاری شروع
ترجمان کا کہنا ہے تیل ساڑھے 4 کلومیٹر کےعلاقے سے نکالا جائے گا۔تیل نکالنے کی یوم مقدار 1000 سے 2000 کلومیٹر تک بڑھائیں گے۔
انہوں نے چینی افغانستان میں ایک سال میں 15 کروڑ ڈالر کی سرمایہ کاری کرےگی ۔جو اگلے تین سال میں 54 کروڑ ڈالر تک پہنچ جائے گی
ان کا کہنا تھا کہ منصوبے میں طالبان حکومت کو 20 فیصد کی شراکت داری حاصل ہے، جو بڑھ کر 75 فیصد ہوسکتی ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ دریائے آمو سے نکلنے والا تیل افغانستان میں ریفائن کیا جائے گا، اس طرح افغانستان جلد تیل کے حوالے سے خود کفیل ہو جائے گا۔
منصوبے کے ذریعے 3 ہزار افغانوں کو ملازمت ملنے کا امکان ہے۔