11 سالہ اذان باپ کو کہتا رہا کہ آج میرے اسکول میں پارٹی ہے، فائل فوٹو
11 سالہ اذان باپ کو کہتا رہا کہ آج میرے اسکول میں پارٹی ہے، فائل فوٹو

’’خواب میں جادوگر کو انجام تک پہنچا دیا‘‘

میگزین رپورٹ :
صوفی صاحب کا دوران گفتگو کہنا تھا کہ، میرے پاس جو لوگ پہنچتے ہیں، بیشتر لوگ جعلی عاملوں کے دھکے کھا کر ہی آتے ہیں۔ مگر انہیں یہاں کسی قسم کا نذرانہ دیئے بغیر درست علاج کرانے کا موقع ملتا ہے۔ یہاں ایک بات کی وضاحت کردوں کہ جب میں کسی جنات کے مریض کو یہ اجازت دیتا ہوں کہ وہ میرا نام لے کر اپنے گھر میں جنات کو دفع ہونے کا پیغام دے دے تو صرف اتنا کہنے سے کام نہیں بنتا۔ بلکہ مجے بھی اس کے لئے محنت کرنی پڑتی ہے اور رات کو اس مریض کے علاج کے لئے دیر تک پڑھائی کرتا ہوں۔ یہ وضاحت کرنے کی ضرورت اس لئے محسوس ہوئی کہ کہیں یہ نہ ہو کہ کوئی محض میرا نام لے کر جنات کو بھگانے کی کوشش کرے اور بعد میں اسے مزید پریشانی اٹھانی پڑے۔ یاد رہے کہ شفا اللہ نے اپنے ہاتھ میں رکھی ہے۔ میراکام صرف خلوص دل کے ساتھ محنت کرنا ہے ۔ باقی اللہ پاک جسے چاہے شفا دے اور جسے چاہے آزمائش میں مبتلا رکھے۔

صوفی صاحب نے روحانی عملیات کے ضمن میں اپنے تجربات بیان کرتے ہوئے بتایا کہ مجھے بہت سے روحانی وظائف رب کریم کی طرف سے نیند کے دوران خواب میں عطا ہوئے۔ اکثر یوں ہوتا کہ میں قرآن پاک کی تلاوت کرتے کرتے سوجاتا تو خواب میں کوئی واقعہ پیش آجاتا یا کسی اشارے سے رہنمائی مل جاتی۔ مثال کے طور پر آج سے دس سال پہلے میرے ساتھ ایک واقعہ پیش آیا۔ میں خواب میں دیکھتا ہوں کہ میں سیالکوٹ میں بس اڈے پر پڑا ہوں۔ میں ایک طرف کو چلنے کا ارادہ کرتا ہوں تو ایک شخص آگے بڑھ کر مجھے روکنے کی کوشش کرتا ہے اور کہتا ہے کہ آپ اس طرف نہ جائیں۔ ادھر ایک بہت بڑا جادوگر ہے۔ وہ آپ کو نقصان پہنچائے گا۔ میں اس کے مشورے کی پرواہ کئے بغیر اس طرف چلتا ہوں تو اچانک دو افراد نمودار ہوتے ہیں۔ وہ شکل سے نیک آدمی معلوم ہوتے ہیں ۔ دونوں ہی باریش ہیں۔ وہ مجھے مخاطب کرکے کہتے ہیں کہ تم ہم سے پندرہ سو روپے لے لو اور اس طرف نہ جائو۔ مگر میں انہیں جواب دیتا ہوں کہ تم مجھے رقم کا لالچ نہ دو، میں اس طرف ضرور جائوں گا۔ جب میں بحث و تکرار کے بعد ان کی پیشکش کو ٹھکراکر تھوڑا سا آگے بڑھتا ہوں تو چند قدم چلنے کے بعد میرے چاروں طرف آگ روشن ہوجاتی ہے۔ میں محسوس کرتاہوں کہ جادوگر نے مجھ پر کوئی عمل کردیا ہے۔ میں اس سے بچنے کے لئے خواب میں ہی سورۃ الرحمان کی تلاوت شروع کردیتا ہوں تو وہ آگ مجھے چھوڑ کر اس جادوگر کی طرف پلٹ جاتی ہے اور میرے دیکھتے ہی دیکھتے وہ جادوگر اپنی ہی جلائی ہوئی آگے میں جل کر بھسم ہوجاتا ہے۔

اس کے بعد وہ دونوں باریش افراد دوبارہ نمودار ہوتے ہیں جنہوں نے مجھے 1500 روپے کا لالچ دیا تھا۔ وہ کہتے ہیں کہ ہم نے تمہیں منع بھی کیا تھا کہ اس طرف کو نہ جائو مگر تم نے ہماری بات نہیں مانی۔ اسی بحث و تکرار میں میں انہیں برا بھلا کہتا ہوں۔ اس کے ساتھ ہی گھڑی کا الارم بج اٹھتا ہے اور میں بیدار ہوجاتا ہوں۔ میں سمجھتا ہوں کہ سورۃ رحمان والا عمل خواب میں ہی مجھے میرے خدا کی طرف سے عطا ہوگیا۔ بعد ازاں میں نے سیالکوٹ جاکر اس واقعہ کی تحقیق کی تو علم ہوا کہ یہاں ایک جادوگر رہتا تھا۔ لوگ اس کی بہت پوجا پاٹ کرتے تھے مگر کسی صحیح العقیدہ شخص نے انجام تک پہنچا دیا۔ (جاری ہے)