پریزائیڈنگ افسر زخمی

کراچی میں پریزائیڈنگ افسر زخمی حالت میں بازیاب

اغوا ء کا واقعہ کراچی کے علاقے بلدیہ ٹاؤن کی یونین کونسل 13 کے پولنگ اسٹیشن نمبر 1 میں پیش آیا۔پولیس کیبروقت کارروائی سےافسر کو بازیاب کرایا گیا

 

کراچی (اُمت نیوز) کراچی میں پولنگ اسٹیشن سے اغوا ہونے والے پریزائیڈنگ افیسر کو پولیس نے بروقت پہنچ کر بازیا کروا لیا ہے
تفصیلات کے مطابق اغوا ء کا واقعہ کراچی کے علاقے بلدیہ ٹاؤن کی یونین کونسل 13 کے پولنگ اسٹیشن نمبر 1 میں پیش آیا۔پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے پریذائیڈنگ افسر کو بازیاب کرالیا۔
پولیس کے مطابق پریزائیڈنگ آفیسر کو کچھ شر پسند افراد اپنے ہمراہ لے کر جانا چاہتے تھے ، بروقت کارروائی پر ڈاکٹر سمیع زخمی حالت میں مل گئے ہیں
پریزائیڈنگ افسر نے پولیس کو بیان دیتے ہوئے کہا ہے کہ کچھ نامعلوم افراد مجھے اغوا کرنے کے بعد مجھ پر تشدد کیا  ہے۔ مجھے
شرپسند تھوڑے فاصلے پر زخمی حالت میں چھوڑ کر چلے گئے، دھاندلی سے انکار پر مجھے کو شدید تشدد کا نشانہ بنایا گیا ہے۔