پارلیمانی کمیٹی میں ملک احمد خان ، حسن مرتضیٰ، خلیل طاہر سندھو کے نام شامل ہیں۔
لاہور:پنجاب میں نگران وزیراعلیٰ کے تقررکے معاملے پر مسلم لیگ نے پارلیمانی کمیٹی کے ناموں کی منظوری دیدی ،پارلیمانی کمیٹی میں ملک احمد خان ، حسن مرتضیٰ، خلیل طاہر سندھو کے نام شامل ہیں۔
یاد رہے کہ حکومتی اتحاد نے پارلیمانی کمیٹی کیلیے میاں اسلم اقبال، راجہ بشارت اور ہاشم جواں بخت کے نام اسپیکر کو بھجوائے تھے،ن لیگ کی جانب سے ناموں کی منظوری کے بعد پارلیمانی کمیٹی نگران وزیراعلیٰ کے تقرر کیلیے آج سے کام شروع کرے گی۔
نگراں وزیراعلیٰ کی تقرری، اپوزیشن کی جانب سے 3 نام سامنے آگئے
دوسری جانب حکومت نے اسپیکرکو 3 نام بھجوا دیے جبکہ اپوزیشن کی جانب سے 3 نام سامنے آگئے۔
حکومت کی جانب سے اسپیکرکو میاں اسلم اقبال، راجہ بشارت اور ہاشم جواں بخت کے نام بھیج دیئے گئے ہیں تاہم اپوزیشن نے ابھی تک کوئی نام نہیں بھیجا۔
جمعے کی رات 10 بج کر 10 منٹ تک متفقہ فیصلہ نہ ہوسکا تو معاملہ الیکشن کمیشن میں چلا جائے گااور الیکشن کمیشن 2روز میں نگران وزیر اعلیٰ پنجاب کا تقرر کردے گا۔