قوانین کی خلاف ورزی پر برطانوی وزیراعظم کو9 ماہ میں 2 بار جرمانہ

برطانیہ ( اُمت نیوز)قوانین کی خلاف ورزی پر برطانوی وزیر اعظم کو9 ماہ میں 2 بارجرمانے کی سز ا سنا دی گئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق چلتی کار میں سیٹ بیلٹ نہ باندھنے کی ویڈیو وائرل ہونے پر برطانوی وزیراعظم کو جرمانہ بھی کیا گیا تھا
،وزیراعظم رشی سونگ کی جانب سے ڈاؤننگ سٹریٹ نے بھی افسوس کااظہار بھی کیا ہے۔
رشی سونک نے کہاکہ میں شرمندہ ہوں کہ میں نے سیٹ بیلٹ نہیں باندھی ،میں نے اپنی غلطی پر معافی مانگ لی تھی ۔
اس سے قبل رشی سونک کو سابق وزیراعظم کے ہمراہ کووڈ قوانین کی خلاف ورزی پر جرمانہ کیا گیا تھا، رشی سونک بورس جانسن کے بعد دوسرے وزیراعظم ہیں جنہیں جرمانہ کیاگیا۔