کندھ کوٹ کے کچے کے علاقے میں پولیس اور رینجرز کا مشترکہ آپریشن جاری ہے، فائل فوٹو
کندھ کوٹ کے کچے کے علاقے میں پولیس اور رینجرز کا مشترکہ آپریشن جاری ہے، فائل فوٹو

گھوٹکی میں پولیس کا آپریشن، 16 ڈاکو مار ڈالے

گھوٹکی: سندھ کے ضلع گھوٹکی میں کچے کے علاقے میں پولیس نے اغوا برائے تاوان میں میں ملوث ڈاکوئوں کیخلاف فیصلہ کن کارروائی کرتے ہوئے 16 ڈاکو مار دیے۔

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر(ڈی پی او) اخترفاروق کے مطابق کچے میں کارروائی کے دوران 16 مغویوں کو بازیاب کرایا گیا ہے جبکہ سندھ پنجاب چیک پوسٹ پر 66 افراد کواغوا ہونے سے بچا لیا گیا۔

گھوٹکی میں ڈاکوؤں کے چنگل سے بازیاب ہونے والے ایک شخص نے کو اپنے اغوا اور رہائی کی داستان سنائی تھی۔

مغوی نے بتایا کہ ڈاکوؤں نے رہائی کے لیے پہلے ایک کروڑ روپے تاوان کا مطالبہ کیا،بہت مشکل کے بعد 40 لاکھ روپے میں رہائی کے لیے آمادہ ہوئے۔

دوسری جانب کچے کے علاقے میں ڈاکوؤں سے نمٹنے کیلیے سندھ حکومت نے پاکستان آرڈیننس فیکٹری سے پولیس کیلیے جدید ہتھیار خریدنے کیلیے رجوع کیا ہے۔

ہتھیاروں میں ڈرون، بکتربند اور فائر پاور والے ہتھیار شامل ہونگے، اس کے علاوہ سندھ پولیس مشرقی یورپ کے ملک آرمینیا سے بھی جدید رائفلز اور اندھیرے میں کارگرجدید دوربینوں اور کمانڈاینڈکنٹرول وہیکلز کی بھی خریداری کررہی ہے۔