میری بہن سردی سے مر گئی، شامی بچی کی دل دہلا دینے والی وڈیو وائرل

دمشق(انٹرنیشنل نیوز)جنگ زدہ ملک شام میں سخت سردی اور خوراک کی قلت نے لوگوں کی زندگی مشکل کررکھی ہے ایسے میں ایک شامی بچی کی سوشل میڈیا پر وڈیو وائرل ہورہی ہے جس میں وہ روتے ہوئے اپنی زبوں حالی بیان کررہی ہے

سوشل میڈیا پر پوسٹ کی جانے والی ایک ویڈیو میں شام میں سردی کی شدت اور خوراک کی قلت کا شکار بچی نے روتے ہوئے بتایا  کہ "میری بہن سردی سے مر گئی۔ پتہ نہیں کیسےساری دنیا گرم ہے سوائے ہمارے، ہم سردی میں ٹھٹھر رہے ہیں۔ موسم بہت سرد ہے اور ہم سردی سے مر رہے ہیں”۔۔ یہ کہتے ہوئے وہ بے اختیار رو پڑی اور اس کے آنسو اس کےچہرے پر چھلک پڑے۔

https://twitter.com/MghrdSwry/status/1618136585027080192?s=20&t=IOTbaQxngx4w6FdqpiA3-w

شامی بچی کی مفلوک الحالی کا ترجمان کلپ سوشل میڈیا پر جنگل کی آگ کی طرح پھیل گیا۔ ویڈیو میں بچی کی حالت اور کیفیت کو دیکھ کر درد دل رکھنے والی ہر آنکھ اشک بار ہوگئی۔

یہ ویڈیو خانہ جنگی سے تباہ حال ملک میں انسانیت کی بربادی کی تازہ مثال ہے۔

بچی نے وضاحت کی کہ وہ اپنے خاندان کے ساتھ رہتی ہے اور ایندھن کی کمی کا شکار ہے۔ رات کو جب سوتی ہے تو اسے اندازہ نہیں ہوتا کہ اس کے اعضا اس کے ساتھ ہیں یا نہیں کیونکہ اس کے اعضا ٹھنڈ سے اکڑ جاتے ہیں۔