اسرائیلی وزیراعظم کا فلسطینی حملوں کا جواب پوری قوت سے دینے کا اعلان

مقبوضہ بیت المقدس(انٹرنیشنل ڈیسک)ا سرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو نےمقبوضہ بیت المقدس میں ہونے والے دو حملوں کا جواب بھرپور، فوری اور پوری قوت کے ساتھ دینے کا اعلان کیا ہے

بنجمن نیتن یاہو کی سربراہی میں سکیورٹی کمیٹی کے اجلاس میں حکومت نے مقبوضہ بیت المقدس کے دو حملوں کے جواب کے لیے متعدد تجاویز پر غور کیا ۔

اسرائیلی ذرائع کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ ان تجاویز میں حملہ آور فلسطینیوں کے اہل خانہ کو گرفتار کرنا، ان کے گھروں کو تیزی سے مسمار کرنا اور خاندان کے افراد کو ان کے شہروں سے بے دخل کرنے کی تجاوزیر پر غور کیا گیا۔

اجلاس میں حکومت اسرائیلی شہریوں کو اسلحہ لے جانے کے لیے لائسنس کے اجرا میں سہولت فراہم کرنے پر بھی غور کر رہی ہے۔ اسرائیلی حکومت یہودیوں کو اسلحہ کے حصول میں مدد فراہم کرنے پر بھی غور کررہی ہے۔

مقبوضہ بیت المقدس میں گزشتہ روز فائرنگ سے دو افراد زخمی ہوگئے تھے جن میں سے ایک اسرائیلی فوج کا ایک افسر تھا۔ اس واقعے سے بارہ گھنٹے قبل بیت المقدس میں ایک مزاحمتی کارروائی میں آٹھ اسرائیلی مارے گئے تھے