ترکیہ اور شام میں اموات کی تعداد 24000 کے قریب پہنچ گئی

ترکیہ(اُمت نیوز) ترکیہ اور شام میں قیامت خیز زلزلے میں اموات کی تعداد 24000کے قریب پہنچ گئی ہے۔
تفصیلات کےمطابق ترکی میں زلزلے سے مرنے والوں کی تعداد 20ہزار دوسو 13 ہوگئی ہے۔ جبکہ زخمیوں کی تعداد 80 ہزار تک پہنچ چکی ہے۔
شام میں زلزلے سے مرنے والوں کی تعداد تین ہزار 553ہو گئی ہے۔
وزیر صحت فخر الدین قوجہ نے کہا کہ ہمیں ایک مشکل آزمائش کا سامنا ہے اور ہم ملبے تلے دبے افراد کو نکالنے پر توجہ مرکوز کر رہے ہیں۔”
"وائٹ ہیلمٹس” تنظیم نے تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ گزشتہ روز شمال مغربی شام میں کوئی زندہ بچ جانے والا نہیں ملا، جب کہ شامی حکومت اور ترکیہ دونوں علاقوں میں بہت سے زندہ بچ جانے والوں کو ملبے کے نیچے سے بچا لیا گیا۔