پی ایس ایل 8کا آفیشل گانا ریلیز کردیا گیا

کراچی(اسپورٹس ڈیسک)پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے 8 ویں ایڈیشن کا آفیشل گانا جاری کردیا گیا۔

پی ایس ایل کا گانا ’سب ستارے ہمارے‘ کو عبداللہ صدیقی نےپروڈیوس کیا ہے اور اس میں عاصم اظہر، شائےگل، فارس شفیع اور آئمہ بیگ نے آواز کا جادو جگایا ہے

یہ گیت 3 منٹ 21 سیکنڈ پر مشتمل ہے۔ گانے میں قومی کرکٹرز نے بھی پرفارم کیا ہے۔