ترکیہ شام میں زلزلے سے اموات 40 ہزارسے بڑھنے کا خدشہ

ترکیہ(اُمت نیوز)ترکیہ اور شام میں قیامت خیز زلزلے میں اموات کی تعداد چالیس ہزار سے بڑھنے کا خدشہ پیدا ہوگیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق ترکیہ اور شام میں اموات کی تعداد25 ہزار کے قریب پہنچ چکی ہے۔زلزلے کے بعد وبا پھیلنے کا خدشہ ہے
ترکیہ کے نائب صدر فواد اوقطائی نے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ ملک میں زلزلے سے مرنے والوں کی تعداد 24,617 ہو گئی ہے۔
انہوں نے کہا کہ تلاش اور بچاؤ کی کارروائیاں جاری ہیں اور ہم آخری لمحے تک امیدجاری رکھے ہوئے ہیں، متاثرہ علاقوں میں کسی بھی قسم کی وبا پھیلنے سے روکنے کیلئے تمام اقدامات کیے جا رہے ہیں
ام کے تمام علاقوں میں زلزلے سے مرنے والوں کی تعداد 5,200 ہو گئی ہے۔اس سے دونوں ممالک میں متاثرین کی تعداد 29,000 سے تجاوز کر گئی ہے۔
ام کی وزارت صحتکا کہنا ہے کہ حکومت کے زیر کنٹرول علاقوں میں زلزلے کے متاثرین کی تعداد 1,408 ہو گئی ہے جب کہ 2,341 زخمی ہوئے ہیں۔
شمال مغربی شام میں ہلاکتوں کی تعداد 2,167 ہو گئی ہے، جب کہ زخمیوں کی تعداد 3,000 سے تجاوز کر گئی ہے۔
ترکیہ میں امدادی کارکن زندہ بچ جانے والوں کی تلاش اور ملبے کے نیچے سے لاشیں نکالنے میں مصروف ہیں۔ ہفتے کے روز وہ ملبے تلے تقریباً 6 دن گزارنے کے بعد زندہ بچ جانے والے چند افراد کو بچانے میں کامیاب ہوئے۔