مراد سعید کی جان کو خطرہ ہے، سینیٹر بن جائے تو بچ سکتا ہے، فائل فوٹو
مراد سعید کی جان کو خطرہ ہے، سینیٹر بن جائے تو بچ سکتا ہے، فائل فوٹو

جیل بھرو تحریک کے لئے مراد سعید نے خود کو پیش کردیا

سوات (بیورورپورٹ ) تحریک انصاف کے رہنما اورسابق وفاقی وزیر مرادسعید نے کہاہے کہ جیل بھر و تحریک میں سب سے پہلے وہ اور سوات کے لوگ جائیں گے ،امریکہ کو ابسلوٹلی ناٹ کہنے پر عمران خان کو ہٹاکر چورڈاکولائے گئے۔

ان خیالات کااظہار انہوں نے مینگورہ کے نشاط چوک پر استقبالیہ جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ مرادسعید نے کہاکہ پختونوں کو متحد کرنے پر مجھے راستے سے ہٹانے کی سازش ہورہی ہے ،بدقسمتی سے  دوسروں کی جنگ سوات کے لوگوں پر مسلط کی گئی اور دوبارہ یہی سازش ہورہی ہے برف پگھلنے کے بعد دوبارہ حالات خراب ہوسکتے ہیں

انہوں نے کہاکہ  پشاور واقعے پر افسوس ہوا ہے لیکن افسوس اس بات کا بھی ہے کہ وفاقی کابینہ ہماری لاشوں پر سیاست کررہی ہے

مرادسعید نے کہاکہ ہمارے لوگوں کو گھروں سے باہر نکال کر آئی ڈی پیز بنادیا گیا لیکن اب ہم دوبارہ بے گھر نہیں ہوں گے اور نہ ہی ہم کسی سازش کا شکار ہوں گے

انہوں نے کہاکہ  جعلی حکومت نے ملک میں مصنوعی بحران پیدا کیاہے جس سے عوام کو شدید مشکلات کاسامنا ہے لیکن وقت آئے گا جب تحریک انصاف دوبارہ عوامی طاقت سے برسراقتدار آئے گی ۔

مرادسعید نے کہاکہ امپورٹڈ حکومت انتخابات سے راہ فراراختیار کررہی ہے لیکن ہم انہیں بتانا چاہتے ہیں کہ کب تک بھاگیں گے ،آخر ایک نہ ایک دن تو عوام کے سامنے آنا ہوگا تب پتہ چلے گا کہ کون کتنے پانی میں ہے۔