سنچری کروں یا نہ کروں،ٹیم جیتنے کی خوشی ہوگی، عمر اکمل

ملتا ن(اُمت نیوز) پی ایس ایل  فرنچائز کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے بیٹر عمر اکمل کا کہنا ہے کہ سنچری کروں یا نہ کروں، ٹیم کے جیتنے کی زیادہ خوشی ہوگی۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عمر اکمل کا کہنا ہے کہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کا بولنگ اور بیٹنگ یونٹ اچھا ہے، ٹیم نے مجھ پر اعتماد کیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ مجھے جہاں موقع ملے اپنی ٹیم کےلیے بہتر کھیل پیش کرنے کی کوشش کروں گا
عمر اکمل نے مزید کہا کہ کراچی ہو یا ملتان وکٹیں ٹورنامنٹ میںایک جیسی ہی ہوتی ہے، میں سنچری کروں یا نہ کروں، ٹیم جیتے گی تو زیادہ خوشی ہوگی۔