زلزلہ متاثرین کیلئے رونالڈو کی جر سی کتنے ڈالر میں  فروخت ہوئی؟

تر کیہ(اُمت نیوز)ترکیہ اورشام میں قیامت خیز زلزلے کے بعد زلزلہ متاثرین کی مدد کیلئے کرسٹیا نورونالڈو سمیت متعدد فٹبالرز نے اپنی جرسیاں عطیہ کردیں ہیں۔
جس کے بعد رونالڈو کی جرسی دو لاکھ بارہ ہزار چار سو پچاس ڈالر میں فروخت ہوگئی ہے جس کی قیمت پاکستانی روپے میں 5کروڑ 72 لاکھ روپے سے زائد بنتی ہے۔
تفصیلات کے مطابق حال ہی میں ترکیہ اور اٹلانٹا کے فٹبالر میرح ڈیمیرل نے زلزلہ متاثرین کیلئے لیونل میسی سمیت متعدد فٹبالرز سے اپنی ذاتی جرسیاں عطیہ کرنے کی درخواست کی تھی
جس کے بعدلیونل میسی، کرسٹیانو رونالڈو ، امباپے، ارلن ہالانڈ،نیمار جے آر اور ایڈن ہیزرڈ کی جرسیاں میری ڈیریمل کی روسٹر پلیئر شرٹس کا حصہ بن گئیں،
یہ جرسیاں زلزلہ متاثرین کی امداد کیلئے نیلام کیلئے پیش کی جاچکی ہیں۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق رونالڈو کی جرسی دولاکھ 12 ہزار 450 ڈالر کی سب سے زیادہ بولی کے ساتھ فروخت کی جاچکی ہے،
دوسری جانب یورپی فٹ بال ایسوسی ایشنز یونین کی جانب سے بھی ترکیہ اور شام میں انسانی ہمدردی کی کوششوں کی حمایت کیلئے تقریبا 2 لاکھ 14 ہزار ڈالر کا عطیہ دیا جاچکا ہے۔