ملتان سلطانز کی جانب سے بیٹنگ کا آغاز شان مسعود اور محمد رضوان نے کیا تھا،فائل فوٹو
ملتان سلطانز کی جانب سے بیٹنگ کا آغاز شان مسعود اور محمد رضوان نے کیا تھا،فائل فوٹو

ملتان سلطانز کا اسلام آباد یونائیٹڈ کو جیت کیلیے 191 رنز کا ہدف

ملتان:پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) سیزن 8 کے ساتویں میچ میں ملتان سلطانز نے اسلام آباد یونائیٹڈ کو جیت کیلیے 191 رنز کا ہدف دے دیا۔

اسلام آباد یونائیٹڈ کے کپتان شاداب خان نے ٹاس جیت کر ملتان سلطانز کے خلاف پہلے بولنگ کا فیصلہ کیا۔

ملتان سلطانز کی جانب سے بیٹنگ کا آغاز شان مسعود اور محمد رضوان نے کیا تاہم شان مسعود رومان رئیس کے پہلے اوور کی چوتھی گیند پر ہی کیچ آؤٹ ہوگئے ، شان مسعود3 رنز بنا کر آﺅٹ ہوئے ۔

ملتان سلطانز کی جانب سے ڈیوڈملر52 رنز بنا کر نمایاں رہے،کپتان محمد رضوان 50 ، رئیلی روسو36 رنز بنا کر پویلین واپس لوٹے، اسلام آباد یونائیٹڈ کے شاداب خان، ٹا م کرن اور رومان رئیس نے ایک ایک وکٹ لی

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل)8 کے ملتان میں کھیلے جارہے میچ میں ملتان سلطانز اور اسلام آباد یونائیٹڈ کی ٹیموں میں ایک ایک تبدیلی کی گئی ہے ۔