پارٹی کا اہم مشاورتی اجلاس بھی نامعلوم مقام پر ہوگا۔ فائل فوٹو
پارٹی کا اہم مشاورتی اجلاس بھی نامعلوم مقام پر ہوگا۔ فائل فوٹو

جیل بھرو تحریک کا آغاز کل2 بجے چیئرنگ کراس سے ہو گا

لاہور:پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے جیل بھرو تحریک کاآغاز 22جنوری کو 2 بجے چیئرنگ کراس سے ہوگا۔

جیل بھرو تحریک کے پہلے مرحلے میں سابق گورنر پنجاب عمرسرفراز چیمہ ، سینیٹر ولید اقبال اورسابق صوبائی وزیر تعلیم مراد راس گرفتاری دیں گے ۔

واضح رہے کہ پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے انتخابات کا اعلان نہ کرنے اور پارٹی رہنماﺅں کی گرفتاری کے خلاف جیل بھرو تحریک شروع کرنے کا اعلان کیا گیا تھا۔