لاہور قلندرز نے فتح یاب، کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو 63 رنز سےشکست

کراچی(اسپورٹس ڈیسک)پاکستان سپر لیگ 8 کے آج 10 ویں میچ میں لاہور قلندرز کوئٹہ گلیڈر ایٹرز کو یکطرفہ مقابلے کے بعد  63 رنز سے ہرادیا

کوئٹہ کی ٹیم 199 رنز ہدف کے تعاقب میں 8وکٹوں پر 135 رنز بناسکی

کوئٹہ کی طرف سے جیسن روئے نے سب سے زیادہ 48رنز بنائے ۔ مارٹن گپٹل 15،محمد حفیظ 25رنز ہی جوڑ سکے

لاہور کی طرف سے شاہین شاہ آفریدی اور ڈیوڈ ویسے نےکوئٹہ کے تین کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی ۔  راشد خان اور سکندر رضا کے حصے میں ایک ایک وکٹ آئی

اس سے قبل نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں کھیلے جانے والے میچ میں کوئٹہ نے ٹاس جیت کر لاہور کو بیٹنگ کی دعوت دی ۔
لاہور قلندرز نے مقررہ 20 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 198 رنز بنائے
شائے ہوپ نے سب سے زیادہ 47رنز اسکور کئے ۔ مرزا بیگ نے 31،فخر زمان 22،حسنین طلعت 26 رنز بنائے
کوئٹہ کی طرف سے قیصر خان اور اوڈین اسمتھ نے 2-2 وکٹیں حاصل کیں ۔محمد حسنین اور محمد نواز کے حصے میں ایک ایک وکٹ آئی