دونوں ممالک کو ایک دوسرے کے ساتھ اچھے تعلقات رکھنے چاہئیں،فائل فوٹو
دونوں ممالک کو ایک دوسرے کے ساتھ اچھے تعلقات رکھنے چاہئیں،فائل فوٹو

پاکستان جیلوں میں قید افغان شہریوں کو رہا کرے،ملاعبدالغنی

کابل: افغانستان کے نائب وزیر اعظم برائے اقتصادیات ملاعبدالغنی برادراخوند نے پاکستانی وفد سے ملاقات میں کہا ہے کہ پاکستان اپنی جیلوں میں قید افغان شہریوں کو رہا کرے۔

ترجمان افغان حکومت  کے مطابق وزیر دفاع خواجہ آصف کی سربراہی میں وفد کابل پہنچ گیا ، نائب وزیراعظم برائے اقتصادی امور ملا عبدالغنی نے اعلیٰ سطح کے وفد کا استقبال کیا۔

خواجہ آصف نے افغانستان کے نائب وزیر اعظم برائے اقتصادیات ملا عبدالغنی برادراخوند نے ملاقات کی ، ملاقات میں تجارت، علاقائی روابط اور اقتصادی تعاون کے فروغ پر بات کی گئی۔

ترجمان کے مطابق ملاقات میں افغانستان کے نائب وزیر اعظم برائے اقتصادیات ملا عبدالغنی نے کہا کہ افغانستان اور پاکستان دو پڑوسی ممالک ہیں، دونوں ممالک کو ایک دوسرے کے ساتھ اچھے تعلقات رکھنے چاہئیں ، پاکستان کے ساتھ تجارتی اور اقتصادی تعلقات کا فروغ چاہتے ہیں۔

ملا عبدالغنی نے کہا کہ تعلقات کو دونوں ممالک کے لیے فائدہ مند سمجھتے ہیں ،کاروباری اور معاشی مسائل کو سیاسی اور سکیورٹی سے الگ نہ کیا جائے، پاکستان اپنی جیلوں میں قید افغان شہریوں کو رہا کرے۔

انہوں نے مزید کہا کہ طورخم اور اسپن بولدک میں مسافروں کو ضروری سہولیات فراہم کی جائیں، پاکستان ایمرجنسی مریضوں کی آمدورفت کے لیے خصوصی سہولت فراہم کرے ۔

افغانستان کے وفد کو پاکستان کی جانب سے مسائل کے حل کی یقین دہانی کروائی گئی کہ تمام وزارتیں اور کمیٹیاں اس معاملے پر تیزی سے کام کریں گی۔