اسلام آباد : ملزمان نے ماں کو زخمی کرکے بیٹی کو اغوا کرلیا

اسلام آباد(کرائم رپورٹر) تھانہ مارگلہ کی حدود ایف ایٹ میں مبینہ طور پر لڑکی کواغوا کر لیا گیا۔
واقعے کا مقدمہ درج کرلیا گیاہے، ایف آئی آر کے مطابق رامش اور دانش نامی ملزمان نے گن پوائنٹ پر لڑکی کو اغوا کر لیا۔
ایف آئی آر میں کہا گیا ہے کہ ایک خاتون اپنی بیٹی کے ہمراہ شام سات بجے ایف ایٹ اللہ والی مارکیٹ کسی کام کے سلسلہ میں جا رہی تھی کہ ملزمان نے ان کو راستے میں زبردستی روک کرگاڑی میں بٹھانے کی کوشش کی۔ خاتون نے اپنی بیٹی کو بچانے کے لیے مزاحمت کی جس کے نتیجے میں ملزمان نے خاتون کو گن کا بٹ مار کر زخمی کردیا اور اس کی بیٹی کو اغوا کر لیا گیا۔ ملزمان نے جاتے ہوئے خاتون کو دھمکی دی کہ اگر ہمارے خلاف کوئی بھی ایکشن لیا تو تمہیں اور تمہارے خاندان کو جان سے مار دیں گے۔
پولیس نے مقدمہ درج کر کے ملزمان کی تلاش شروع کر دی۔