پی ٹی آئی کارکنان ہمارے ساتھ پرینک کر رہے ہیں۔فائل فوٹو
پی ٹی آئی کارکنان ہمارے ساتھ پرینک کر رہے ہیں۔فائل فوٹو

جیل بھرو تحریک یا پرینک،پولیس اہلکار کا دلچسپ تبصرہ

راولپنڈی میں تحریک انصاف کے رہنمائوں اور کارکنان کی جیل بھرو تحریک کے خلاف پولیس نے بھرپور تیاریاں کر رکھی ہیں۔

کمیٹی چوک پرکچھ کارکن قیدی وین کے دروازے پر آئے سیلفی بنائی اور چلے گئے جس پر ایک پولیس اہلکار نے کہا کہ پی ٹی آئی کارکنان ہمارے ساتھ پرینک کر رہے ہیں۔

راولپنڈی کے کمیٹی چوک پر تحریک انصاف کے کارکنوں کی بڑی تعداد جمع ہے۔ پولیس نے صورتحال دیکھتے ہوئے 2 قیدی وینز پہنچا کر مزید نفری طلب کر لی۔

ایک موقع پر پولیس وین کے دروازے پر 3 کارکنان چڑھے اور 2 اتر گئے جس پر وہاں تعینات پولیس اہلکار نے کہا کہ پی ٹی آئی کارکنان ہمارے ساتھ پرینک کر رہے ہیں۔

راولپنڈی کے کمیٹی چوک میں خواتین کارکنان کے سبب پولیس نے لیڈی پولیس اہلکار بھی تیعنات کر رکھی ہیں۔